چین ، جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث تین افراد ملبے تلے دب گئے ،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک کا تین سومیٹر تک کا راستہ بلاک

منگل 1 جولائی 2014 08:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء )چین کے جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہیونان شہر کے گاوں میں شدید بارشوں کے سبب، مٹی کا تودہ گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے تھے، چاروں افراد پہاڑوں پر جڑی بوٹیاں چننے آئے تھے، ان میں سے ایک شخص کو کئی گھنٹوں بعد نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تین افراد کی تلاش کے لئے پولیس اور امدادی کارکنوں کا آپریشن جاری ہے۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے اہم سڑک کا تین سومیٹر تک کا راستہ بلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :