پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دور نہیں ، چیئرمین پی سی بی

منگل 1 جولائی 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ آمدنی پاکستان اور ہندوستان کی کرکٹ سیریز سے ہوتی ہے تاہم انتظامی تبدیلیوں کے باعث یہ سیریز اس سال نہیں ہوپائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جو دس گیارہ بورڈ ممبر ہیں ان میں سے پانچ کی اسپیشل کمیٹی بن گئی ہے یہ کمیٹی آئی سی سی کو چلائے گی۔نجم سیھٹی نے کہا کہ سارے اہم فیصلے یہ ایگزیکٹیو کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حالات کے باعث اتفاق رائے سے دبئی یا کسی اور ملک میں پاک، انڈیا سیریز کھیلی جائیگی جس سے تیس ارب روپے کی آمدنی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین کی باربار تبدیلیوں سے سیریز میں تاخیرہوئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور نریندر مودی کے راضی ہونے پر کرکٹ سیریز کی میزبانی کریں گے۔