چینی بیڈمنٹن اسٹار لین ڈین اور بھارت کی سائنا نیہوال نے آسٹریلین اوپن ٹائٹلز جیت لیے،چینی سپر اسٹار نے مینز سنگلز میں انڈونیشیا کے سانتوسو کو شکست دی جبکہ 8 سیڈ بھارتی پلیئر نے اسپین کی مارن کو ہرا کر ویمنز ٹائٹل اپنے نام کیا

منگل 1 جولائی 2014 08:00

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) چینی بیڈمنٹن اسٹار لین ڈین اور بھارت کی سائنا نیہوال نے آسٹریلین اوپن ٹائٹلز جیت لیے، چینی سپر اسٹار نے مینز سنگلز میں انڈونیشیا کے سانتوسو کو شکست دی جبکہ 8 سیڈ بھارتی پلیئر نے اسپین کی مارن کو ہرا کر ویمنز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چائنیز سپر اسٹار لین ڈین نے سڈنی میں ابتدائی گیم ہارنے کے باوجود سائمون سانتوسو کو شکست دے کر ورلڈ سپر سیریز اسٹریلین بیڈمنٹن اوپن جیت لیا، دو مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن نے 18 ویں رینکڈ انڈونیشین کو 22-24 ، 21-16 ، 21-7 سے 75 منٹ میں پچھاڑ دیا۔

دو برسوں میں یہ ڈین کا پہلا ورلڈ سپر سیریز فائنل اور دوسرے گیم سے مقابلے پر کنٹرول حاصل کیا، عظیم بیڈ منٹن کھلاڑی مانے جانیوالے30 سالہ لین ڈین نے رینکنگ میں 104 درجے تنزلی اور کھیل سے 7 ماہ کی غیر حاضری کے بعد سڈنی ایونٹ کیلیے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :