وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم نواز شریف کو بے گھر افراد کے لیے پانچ کروڑ کا چیک پیش کردیا

منگل 1 جولائی 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو بے گھر افراد کے لیے پانچ کروڑ کا چیک پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی اس ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ بھی موجود تھے ملاقات میں تینوں رہنماؤں کے درمیان کراچی اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن متاثرین اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو آئی ڈی پیز کے لیے پانچ کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا ۔