وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دیدی ، فیصلہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دیا گیا، وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی ،وزیرخزانہ کی ہدایات جاری

منگل 1 جولائی 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ماہ جولائی کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہقیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے ، قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے وزارت خزانہ 51 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے دو تجاویز دی تھیں جن میں سے ایک تجویز یہ تھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اضافے کے باعث تین روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے ۔

جبکہ دوسری تجویز یہ دی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھا جائے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری موصول ہونے کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم نے رمضان المبارک کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دی ہے قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے اکیاون کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے اور اس کے لئے وزیرخزانہ نے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :