فیفا ورلڈ کپ فٹبال، برازیل کے لیجنڈ سٹار فٹبالر نیمار چلی کے خلاف کے خلاف اعصاب شکن معرکے کے دوران انجری کا شکار

منگل 1 جولائی 2014 08:01

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء) فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے میزبان ملک برازیل کے لیجنڈ سٹار فٹبالر نیمار چلی کے خلاف کے خلاف اعصاب شکن معرکے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ میچ کے دوران حریف دفاعی کھلاڑی چارلس ارانگوئز سے زبرست ٹکراؤ کے بعد گر گئے تھے۔ ان کی ران میں چوٹ لگی ہے۔ ٹیم کے کوچ لوئس فیلپ اسکولاری کہتے ہیں کہ ہمیں نیمار کی فٹنس پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس بھی چار پانچ روز کا وقت ہے، ہمیں دیکھنا ہے کہ نیمار کی انجری کی نوعیت کیا ہے اور وہ کوارٹر فائنل کیلیے تیار ہونگے یا نہیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وہ فٹ ہوجائیں او آئندہ جمعہ کو کولمیبا کے خلاف اہم ترین میچ میں فائنل لائن اپ کا حصہ ہوں۔ برازیل کیلیے نیمارکی دستیابی تو معمہ بنی ہوئی ہے لیکن اسے اگلا میچ مڈ فیلڈر لوئس گستاؤ کے بغیر کھیلنا پڑے گا کیونکہ وہ چلی کے خلاف دوسرا یلو کارڈ وصول کرکے اگلے میچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ گستاؤ نے اب ٹورمنٹ میں برازیل کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوچ اسکولاری نے اسے ٹیم کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ اب انہیں لازمی طور پر پالنہو کو منتخب کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :