بھارت نے 100 کروڑ کی لاگت سے تیار سیٹلائٹ راکٹ خلا میں چھوڑ دیا

منگل 1 جولائی 2014 08:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1جولائی۔2014ء)بھارت نے سٹیلائٹ لاؤنج وہیکل سی23 خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو کہ زمین کے مدار میں پانچ سیٹلائٹ پہنچائے گا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے خلاء تحقیقاتی ادارے نے سی 23 راکٹ شری ہیرا کوٹا سے خلاء میں روانہ کای۔وزیر اعظم نریندر مودی بھی تقریب میں موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی راکٹ کے ذریعے پانچ غیر ملکی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنے خلائی پروگرام پر فخر ہے۔ہمارے خلائی پروگرام نے طویل سفر طے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں نے محنت سے بھارت کو خلائی شعبے میں خود کفیل بنایا اور ملک نے خلائی پروگرام بین الاقوامی مداخلتوں کے باوجود جاری رکھا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خلائی پروگرام کی لاگت ہالی ووڈ کی فلم گریویبی سے بھی کم ہے ۔

متعلقہ عنوان :