یورپی تارکین وطن کی آمد محدود کی جائے، برطانوی مطالبہ

منگل 5 اگست 2014 07:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء )برطانوی نائب وزیر اعظم نے یورپی یونین کے نئے رکن ملکوں سے تارکین وطن کی برطانیہ آمد محدود کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یونین میں شامل ریاستوں کے مابین پائے جانے والے اقتصادی فرق کی وجہ سے وہ آئندہ یہ تجویز پیش کریں گے کہ یورپی شہریوں کے اپنے ملک سے کسی دوسری رکن ریاست میں ترک وطن کے موجودہ نظام میں توسیع کی جانا چاہیے۔

تاہم ساتھ ہی یہ بھی ممکن ہونا چاہیے کہ اگر اس سات سالہ مدت کے اختتام پر کسی ملک سے بہت زیادہ تعداد میں تارکین وطن آنا شروع ہو جائیں، تو برطانیہ جیسے ملکوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنے ہاں ایسے یورپی غیر ملکیوں کی رہائش اور روزگار کے لیے آمد پر پابندیاں عائد کر سکیں۔