ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے اسٹینفرڈ کلاسک کافائنل جیت لیا

منگل 5 اگست 2014 07:51

اسٹینفرڈ، کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے اسٹینفرڈ کلاسک کافائنل جیت کرتیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اسٹینفرڈ، کیلی فورنیا میں کھیلے جانے والے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی سیرینا ولیمز نے جرمنی کی انجلیق کیر بر کو سات چھ اور چھ تین سے شکست دی۔پہلے سیٹ میں کربر نے دو بار سیرینا کی سروس بریک کی، تاہم سیرینا نے ٹائی بریکر پر عمدہ کارکردگی سے یہ سیٹ اپنے نام کرلیا. دوسرے سیٹ میں سیرینا پوری طرح کھیل پر چھائی رہیں اور 6 سروس پوائنٹس حاصل کیے۔ سیرینا نے اسٹینفرڈ کلاسک تیسری بار اور اس سیزن کا چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :