سری لنکا کی انڈر15ٹیم بھارت سے ڈی پورٹ ،راجیہ سبھا میں ہنگامہ ،کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چنائی سے ڈپورٹ کیا ، بھا رتی حکام

منگل 5 اگست 2014 07:51

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)بھارت نے سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چنائی سے ڈپورٹ کرکے وطن واپس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم مقامی کلب کی دعوت پر تین ملکی سیریز کھیلنے کے لئے اتوار کو بھارت کے شہر چنائی پہنچی تھی، لیکن مقامی پولیس نے سیکورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر مہمان ٹیم کو ڈ ی پورٹ کرکے واپس سری لنکا بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکن ویب سائٹ پر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مضمون شائع کرنے پربھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسی وجہ سے مقامی پولیس نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :