جسٹس ریٹائر محمد سائر علی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشن کمشنر مقرر،شہر یار خان اور نجم سیٹھی گورننگ باڈی کے ممبر بن گئے،30 دن میں الیکشن کرائیں گے

منگل 5 اگست 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)جسٹس ریٹائر محمد سائر علی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ۔شہر یار خان اور نجم سیٹھی گورننگ باڈی کے ممبر بن گئے۔30 دن میں الیکشن کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس ریٹائر محمد سائر علی کو قائم مقام چیئرمین اور پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے ۔30 دن کے اندر پی سی بی کا انتخاب کرائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد ،کراچی اور پشاور کے نمائندے بھی منتخب ہونے کے بعد چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور شہر یار خان کو گورننگ بورڈ کا ممبر بنا دیا گیا ہے ۔نجم سیٹھی چیئرمین کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔