تحریک انصاف خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر حکمت عملی وضع کرلی،تمام ارکان اپنے استعفے عمران خان کو جمع کروادیں گے، جس روز تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا قوی امکان یا اعلان ہوگا اسی روز کے پی اسمبلی توڑنے کیلئے وزیراعلی پرویز خٹک گورنر کو سمری ارسال کردیں گے

منگل 5 اگست 2014 07:53

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) تحریک انصاف خیبر پختونخواہ نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر حکمت عملی وضع کرلی‘ تمام ارکان اپنے استعفے عمران خان کو جمع کروادیں گے اور جس روز تحریک عدم اعتماد لائے جانے کا قوی امکان یا اعلان ہوگا اسی روز کے پی اسمبلی توڑنے کیلئے وزیراعلی پرویز خٹک گورنر کو سمری ارسال کردیں گے اور یوں اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کے پی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی بازگشت اور اقدامات پر تحریک انصاف نے بھی جوابی اقدامات کرلئے ہیں جس کی حتمی منظوری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خصوصی اجلاس میں دیں گے۔