خلیج بنگال میں 640 بھارتی ماہی گیروں کو لے جانے والے 40 ٹرالر لاپتہ ہوگئے

منگل 5 اگست 2014 07:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) بھارت کے 640 ماہی گیروں کو لے جانے والے چالیس ٹرالر خلیج بنگال میں لاپتہ ہوگئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چالیس ٹرالر جن میں ہر ایک میں 16 ماہی گیر سوار تھے‘ گذشتہ تین روز سے خلیج بنگال میں لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

عہدیدار کا کہنا تھا کہ لاپتہ ٹرالر اور ماہی گیروں کا سراغ لگانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔