اسرائیل بیگناہ فلسطینیوں کے خون میں غرق ہوجائیگا،ترک وزیراعظم، اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائے گا، انصاف ضرور ہوگا،رجب طیب اردگا ن

منگل 5 اگست 2014 07:59

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگا ن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جو خون بہارہا ہے اْسی میں غرق ہوجائے گا۔ اردن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف ترکی کا شہر استنبول احتجاج پر اترا آیا، احتجاجی ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل سے ظلم کا حساب لیا جائے گا، انصاف ضرور ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ امریکی یہودی تنظیم نے انہیں خط میں دھمکی دی ہے کہ باز آجاوٴ ورنہ امن کیلئے کوششوں پردیا گیا ایوارڈ واپس کرو، میں یہاں ہزاروں لوگوں کے درمیان یہودی تنظیم پرواضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ فلسطینی ماوٴں کوقتل کر رہے ہیں تاکہ وہ فلسطینی بچے پیدا نہ کریں۔ طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل جو خون بہارہا ہے اْسی میں غرق ہوجائے گا۔

اردن کے دارالحکومت میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین امریکا اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کررہے تھے کہ اسرائیل کے مظالم روکے جائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے ایک اور اسکول پراسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے، جب کہ حماس کے ترجمان سمیع زہری نے واقعہ کی ذمیداری سیکریٹری جنرل بان کی مون پرعائد کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :