یوکرائن نے پانچ سو روسی شوبز فنکاروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 5 اگست 2014 07:56

کیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)یوکرائن نے پانچ سو روسی شوبز فنکاروں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو کرائنی وزیر داخلہ کے مشیر اینٹون گیراشنکوف نے اپنے بلاک پر لکھا ہے کہ یو کرائنی نے کریمیا کو روس سے ملانے کی منظوری اور کیو کی تقسیم کی حمایت کرنے والے اس کے پانچ سو فنکاروں میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں یو کرائینی گلو کارہ عینی نوریک کو بھی روس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :