برلن حکومت نے روس کے ساتھ اسلحے کا ایک بڑا سودا روک دیا، جرمن میڈیا

منگل 5 اگست 2014 07:58

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)ایک پریس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جرمن حکومت نے یوکرائن کے بحران کے تناظر میں جرمنی اور روس کے مابین اسلحے کے ایک جامع سودے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

’زوڈ ڈوئچے سائی ٹْنگ‘ کے مطابق وزارتِ اقتصادیات نے، جس کا قلمدان زیگمار گابریل کے پاس ہے، گزشتہ حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا وہ اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت ڈسلڈورف شہر کی ایک کمپنی رائن میٹل نے رْوسی شہر مْولینو (Mulino) میں لڑائی کی مشقوں کا ایک مرکز تعمیر کرنا تھا۔ اس منصوبے پر تقریباً ایک سو ملین یورو لاگت آنا تھی۔ اس طرح کے کسی مرکز میں سالانہ تیس ہزار تک فوجیوں کو تربیت دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :