بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 150 سے زائد افراد ڈوب کر جاں بحق ، 50 کو زندہ بچا لیا گیا

منگل 5 اگست 2014 07:56

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے 150 سے زائد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 کو زندہ بچا لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دریائے پدم میں کشتی پر200 افراد سوار تھے اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے کشتی دریا میں ڈوب گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے غوطہ خوروں کی مدد سے 50 افراد کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :