بنوں ، آئی ڈی پیز کیمپ میں مختلف موسمی بیماریاں پھوٹ پڑیں

منگل 5 اگست 2014 07:54

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء) موسمی بیماریوں نے ملک کے مختلف حصوں کی طرح بنوں کیمپس کا بھی رخ کر رکھا ہے، آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد پیٹ درد، فلو اور بخار جیسے مسائل کا شکار ہو رہی ہے۔ متاثرین کے علاج معالجے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے موبائل ہیلتھ یونٹ کا تحفہ بھیجا گیا ہے، جو متاثرین کی واپسی تک بنوں میں موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپور ٹ کے مطابق شمالی وزیر ستان آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے متاثرین موسمی اثرات کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، جلدی مسائل اور پیٹ کے درد کی شکایات بھی عام ہیں، اور ان سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

نھنی نوشین بھی پیٹ کے درد سے نجات پانے کے موبائل ہیلتھ یونٹ میں دوا لینے پہنچی ہے۔بنوں میں خیمہ زن متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے گئے موبائل ہیلتھ یونٹ میں مخلتف بیماریوں کے ٹیسٹ سمیت علاج کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مرد اور خواتین ڈاکٹرز پر مشتمل عملہ صبح سے شام تکیونٹ میں فرائض سر انجام دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :