آرٹیکل 245 پر بحث ، خورشید شاہ اور زاہدحامد میں تلخ کلامی ،آرٹیکل 11بارآرٹیکل استعمال ہو چکا، وفاقی وزیر ، ثبوت دیا جائے، قائد حز ب اختلاف

منگل 5 اگست 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)اسلام آبادمیں آئین کے آرٹیکل 245کے نفاذکے معاملے پراجلاس میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ اوروفاقی وزیرزاہدحامدکے درمیان اس وقت تلخی ہوگئی جب وفاقی وزیر11بارآرٹیکل کے استعمال کے حوالے سے اپنے دعوے کاثبوت پیش نہ کرسکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک ذرائع کے مطابق آرٹیکل کے نفاذکے بارے میں جب وفاقی وزیرزاہدحامدنے دعویٰ کیاکہ یہ آرٹیکل گیارہ باراستعمال ہوچکاہے ،توخورشیدشاہ طیش میں آگئے اورکہاکہ حکومت اس کاثبوت پیش کرے تاہم اس واقع پرزاہدحامدنے دفاعی پوزیشن اختیارکرتے ہوئے کہاکہ یہ معلومات انہیں وزارت داخلہ نے دی تھیں اوراس موقع پرڈپٹی سپیکرمرتضی جاویدعباسی نے معاملے کوسنبھالا

متعلقہ عنوان :