جمشیددستی مجھے مجبور نہ کریں کہ آپ کے خلاف ایکشن لوں ،سپیکر، میرے لئے ہتھکڑی منگوالیں ،جمشیددستی ، میں اتناظالم نہیں کہ ایساکروں ،سپیکر

منگل 5 اگست 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اگست۔2014ء)سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اورممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو تکرار،سپیکرنے جمشیددستی کے ریمارکس پرکہاکہ میں آپ کے لئے ہتھکڑی نہیں منگواسکتا مگرپارلیمانی کارروائی پرمجبورنہ کریں ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزجمشیددستی جب پوائنٹ آف آرڈرپربات کررہے تھے توسپیکرنے انہیں منع کردیا،جس پرجمشیددستی نے احتجاجاًبات جاری رکھی جس پرسپیکرنے کہاکہ جمشیددستی مجھے مجبور نہ کریں کہ میں آپ کے خلاف ایکشن لوں ،جمشیددستی نے کہاکہ میرے لئے ہتھکڑی منگوالیں جس پرسپیکرنے کہاکہ میں اتناظالم نہیں کہ ایساکروں تاہم آپ پارلیمان کی کارروائی کوملحوظ خاطررکھیں۔