ایشین گیمز،دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے،جنوبی کوریا میں مشقوں کا انعقاد

جمعرات 7 اگست 2014 06:31

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء ) جنوبی کوریا کے شہر انچیوئن میں اگلے ماہ ہونے والے ایشین گیمز سے قبل سیکیورٹی خطرات اور حادثات سے نمٹنے کیلئے مشقیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ستمبر میں ہونے والے ایشین گیمنر میں ممکنہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے، اور حملے کے سدباب اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے جنوبی کورین فورسز نے بھرپور مشقیں کیں، جن میں پولیس اور فوج کے سات سو اہل کاروں نے حصہ لیا، جس میں مسلح افراد سے مقابلہ، آتشزدگی کی صورت میں لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنا اور بم دھماکے کی صورت میں ریسکیو مشن شامل ہیں۔مشقوں کے دوران یرغمالی صورت حال میں اغواء کاروں سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی گئیں، جنگی اور سیکیورٹی مشقوں میں کورین آرٹلری بھی شریک تھی۔