چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی ،50 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے 88 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیاگیا

جمعرات 7 اگست 2014 06:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز 88 سالہ خاتون کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیاگیا۔

(جاری ہے)

چین کے جنوب مغربی صونے ینان میں6اعشایہ 5 شدت کے زلزلے سے اب تک 589 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں ، فوج اور امدادی کارکنان ریسکیو ایند سرچ اپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز تقریباً 50 گھنٹے بعد عمارت کے ملبے سے 88 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیاگیا ، زلزلے سے 2 ہزار401 افراد زخمی اور 2 لاکھ 30 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :