عراق‘ شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں‘ 30 افراد ہلاک متعدد زخمی

جمعرات 7 اگست 2014 06:31

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء) عراق کے شام سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کرد باغیوں کے حملے میں تیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی سرحد سے ملحقہ عراقی علاقے رابیہ میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا جس میں تیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران ایک ٹینک اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :