تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے ، حتمی فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعدکروں گا، جمشیددستی

جمعرات 7 اگست 2014 06:28

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)آزادرکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاہے کہ ایبٹ آبادمیں تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان سے ان کی ون ٹوون ملاقات ہوئی ہے جس میں عمران خان نے انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے جسے میں نے قبول کرلیا،تاہم حتمی فیصلہ مظفرگڑھ آکردوستوں کی مشاورت کے بعدکروں گا۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کروں گااورمظفرگڑھ اورپورے جنوبی پنجاب سے ہزاروں گاڑیوں پرمشتمل قافلے میں لاکھوں کارکن شریک ہوں گے اورن لیگ حکومت کوکھڈے لائن لگاکرواپس آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کوتیاری کاحکم دیااورکہاکہ ملاقات خوشگوارموڈ میں ہوئی

متعلقہ عنوان :