سیب اور آلو سے موبائل چارج کرنے کاانوکھا طریقہ ،آلو کھانے کے ساتھ ساتھ موبائل چارج کرنے کیلئے بھی استعمال ہونگے

جمعرات 7 اگست 2014 06:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء) پھلوں میں سیب کی اہمیت اور سبزی میں آلو کی افادیت سے تو کئی بھی انسان کسی طور پر بھی انکارنہیں کرسکتا لیکن اب یہ کھانے کے ساتھ ساتھ موبائل چارج کرنے کیلئے بھی استعمال ہونگے۔جی ہاں برطانوی یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ سائنس کے ایک طالبعلم نے سیب اور آلوؤں سے موبائل فون چارج کر کے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

کیلب چارلیڈ نامی طالبعلم نے لکڑی کے بورڈ پر کیلوں کی مدد سے 8سو سیب اور آلو لگائے اور تانبے کی مدد سے انہیں ایک بیٹری کی شکل دے دی۔سیب اور آلوؤں سے موبائل فون چارج ہوتا دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھ گیااور لوگ اس انوکھے منظر کو اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کرنے لگے۔کیلب کا بنایا گیا یہ انوکھا سرکٹ چھ والٹ بیس ملی امپئر کا کرنٹ پیدا کرسکتا ہے جو کسی بھی موبائل فون کو چارج کرنے کیلئے کافی ہے۔

متعلقہ عنوان :