پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ، درخواست کی سماعت آج ہو گی، پی سی بی کا آئین تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نہیں بنایا گیا۔ آئین کی تشکیل کیلئے تمام ریجنز کے سربراہان اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہئے، درخواست میں موقف

جمعرات 7 اگست 2014 06:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کا آئین تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نہیں بنایا گیا۔

(جاری ہے)

آئین کی تشکیل کیلئے تمام ریجنز کے سربراہان اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہونی چاہئے۔ کچھ شخصیات کی مرضی سے تشکیل دیا گیا آئین غیر قانونی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ کرکٹ بورڈ کا نیا آئین غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ درخواست کی آج سماعت کریں گے۔ -