چمن،گھریلو تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کرکے3 بیٹیوں اور2 بھتیجیوں کو قتل کردیا

جمعرات 7 اگست 2014 06:29

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)گھریلو تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کرکے3 بیٹیوں اور2 بھتیجیوں کو قتل کردیا جبکہ بیوی سمیت دو خواتین کو زخمی کردیا بعدمیں ملزم نے خودپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہرچمن میں بدھ کو مغرب کے وقت برف کارخانے کے قریب محلہ حاجی عبدلجبار کے رہائشی حاجی عبدالولی قوم علیزئی نے گھریلوں تنازع کے باعث اپنے ہی خاندان کے افرادپر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم نے اپنے 3بیٹیوں اور2بھتیجیوں کو قتل کردیا جبکہ بیوی سمیت 2خواتین کو زخمی کردیا بعدمیں ملزم نے خودپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی واقع کے بعد زخمی عورتوں کو سول ہسپتال چمن لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے علاج ومعالجہ شروع کردیا تاہم بعدمیں ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ ریفرکردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :