قومی اسمبلی ، پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں بارے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی،وفاقی وزیر زاہد حامد نے غیر ملکی زرمبادلہ کا انضباط (کریسی) بل، نصفتی شراکتی فنڈ(تنسیخ) بل 2014 ایوان میں پیش کر دیا

جمعرات 7 اگست 2014 06:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7اگست۔2014ء)قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں بارے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے غیر ملکی زرمبادلہ کا انضباط (کریسی) بل2014 اور نصفتی شراکتی فنڈ(تنسیخ) بل 2014 ایوان میں پیش کر دیا۔بدھ کے روز حکومتی کمیٹی برائے پارلیمنٹ لاجز کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر نے پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے رپورٹ ایوان میں پیش کردی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں بارے معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا جس پر سپیکر نے خصوصی کمیشن تشکیل دی ۔بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم موجودگی کے باعث وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے غیر ملکی زرمبادلہ کاانضباط کے ایکٹ1942 میں مزید ترمیم کرنے کا بل (غیر ملکی زرمبادلہ کا انضباط (ترمیمی) بل2014 نصفتی شراکتی فنڈ آرڈیننس 1970 منسوخ کرنے کا بل (نصفتی شراکتی فنڈ) بل2014 پیش کر دیئے ۔