عراق میں چار بھارتی شہری لاپتہ ہوگئے، وزیر مملکت برائے داخلہ

بدھ 13 اگست 2014 08:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ عراق میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کیرن رجیجیو نے لوک سبھا کو آگاہ کیا کہ موصل سے بغداد جاتے ہوئے چار بھارتی شہری لاپتہ ہوگئے ہیں جن کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھین سے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونیوالے تمام چار نوجوانوں کے پاس پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات موجود ہیں اور وہ زائرین کے ایک گروپ کے ساتھ جارہے تھے ۔