برطانوی عدالت نے تاحیات پابندی کیخلاف کنیریا کی آخری اپیل بھی مسترد کردی

بدھ 13 اگست 2014 08:41

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) برطانوی عدالت نے پاکستانی اسپنر دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کے خلاف آخری اپیل بھی مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جون 2012 میں دانش کنیریا پر کاوٴنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی لگائی تھی جس پر کنیریا نے پابندی کے خلاف کورٹ آف میرٹ لندن میں اپیل دائر کی، عدالت نے درخواست میرٹ کے خلاف قراردے کر خارج کر تے ہوئے کہا کہ دانش کنیریا کی اپیل میرٹ پر پورا نہیں اترتی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کیسربراہ جائلز کلارک نے کہا کہ دانش کینیریا اپنے کئے کی معافی مانگیں اور کرکٹ سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تعاون کریں۔