چینی سائنسدانوں نے لوگوں کے ہجوم میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرنیو الا چھوٹا کیمرہ تیار کرلیا

بدھ 13 اگست 2014 08:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) چینی سائنسدانوں نے خود کش حملہ آوروں کی شناخت کیلئے لوگوں کے ہجوم کو سکین کرنے والا چھوٹا کیمرہ تیار کرلیا ایک ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شونگکنگ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ”سٹریس سنسر“ نامی چھوٹا کیمرہ تیار کیا ہے جو کہ کسی بھی پر ہجوم جگہ پر لوگوں کے جسم کے سامنے والے حصوں میں آکسیجن طرح پیمائش کرے گا اور اس طرح ان کی ذہنی حالت بارے آگاہی فراہم کرے گا رپورٹ کے مطابق اس آگاہی کی روشنی میں ہجوم میں موجود کسی بھی خود کش حملہ آور بارے باآسانی پتہ لگایا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ کوئی سخص خود کش حملہ کرنے لگتا ہے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار اور حواس باختہ ہوتا ہے اور کیمرہ ایسے کسی بھی شخص کا سراغ لگانے میں بہترین معاون ہوگا۔

متعلقہ عنوان :