سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مرکز ملزم گلوبٹ ضمانت پر رہا، گلوبٹ کو رہائی وزیراعظم نواز شریف نے دلائی اور اس کا مقصدگلوبٹ کے ذریعے14اگست کولاہورمیں انتشار پھیلانا ہے‘تحریک انصاف

بدھ 13 اگست 2014 08:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے مرکزی ملزم گلوبٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے سامنے گلو بٹ نے درخواست ضمانت میں موقف ظاہر کیا کہ گلو بٹ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور نہ ہی گلوبٹ پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی اور جن افراد کی گاڑیوں کے شیشے گلوبٹ نے توڑے ان میں سے ایک شخص نے بھی گلو بٹ کے خلاف کارروائی کی درخواست نہیں دی لہذا گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کیا جائے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے گلو بٹ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور ایک یک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی ۔

ادھرتحریکِ انصاف پنجاب کے صدر نے الزام عائد کیاہے کہ گلوبٹ کو رہائی وزیراعظم محمد نواز شریف نے دلائی اور اس کا مقصدگلوبٹ کے ذریعے14اگست کولاہورمیں انتشار پھیلانا ہے‘گلوبٹ کے کردار پربننے والی کمپیوٹر گیمز بھی لوگوں کی دلچسپی حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نے اس پْراسرار کردار کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ملزم کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔گلو بٹ کامو قف تھاکہ اس کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔ تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے کہا کہ گلوبٹ کو نوازشریف نے رہاکروایا ہے اورمسلم لیگ(ن)گلوبٹ سے14اگست کولاہورمیں انتشار پھیلانے کا کام لینا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :