کوئٹہ ، اسٹیشنری اور جھنڈے فروخت کرنیوالی دکانوں پر بم دھماکہ، دستی بم حملہ اور فائرنگ ، دو پولیس اہلکاروں سمیت 28افراد زخمی، دھماکے سے نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان کی بم دھماکہ کی مذمت

بدھ 13 اگست 2014 08:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسٹیشنری اور جھنڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر بم دھماکہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 28افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے نزدیکی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے سے پلازے میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی پرنس روڈ بم دھماکے میں بلوچستا ن پولیٹیکل فورم کے چیئرمین حلیم ترین معجزانہ طور پر محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق منگل کی شب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلے میں واقع اسٹیشنری کے دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی جسکے نتیجے میں پانچ افراد طیب ، محمد فیضان، غفور احمد، ظفر اللہ اور حبیب اللہ زخمی ہوگئے دھماکوں اور فائرنگ سے نزدیکی دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پلازے میں آگ بھڑ ک اٹھی فائر برگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اسی طرح دوسرے واقع میں پرنس روڈ پر واقع تصویریں اور جھنڈے فروخت کرنے والی دکان کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے نصب کیا جانے والا ٹائم بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار کانسٹیبل خادم ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف ، عنایت اللہ ، سرفراز ، زبیر ، محب اللہ ، فیضان ، محمدنسیم ، محمد یونس ،محمد عالم ،الیاس ،حسین، سرفراز، محمد یوسف، ناصر، محمد یونس، محمد نسیم ،محمد سلیم، محمد نسیم، زبیع اللہ، قاری ہاشم دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کے دوران بلوچستان پولیٹیکل فورم کے چیئرمین حلیم ترین پرنس روڈ دھماکے والی جگہ کی قریب سے گزر رہے تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بم ڈسپوزل اور فرنٹیئر کور کا عملا موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے پولیس کے مطابق پرنس روڈ دھماکے میں آدھا کلو گرام بارود استعمال کیا گیا جسے ٹائمر کے ذریعے اڑایا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو قابل نفرت سمجھتے ہیں حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے غافل نہیں انہوں نے کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا عمل غیرانسانی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انسانی جانوں سے کھیلنے کا ہر عمل قابل نفرت ہے انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دھماکوں میں زخمی ہونیوالوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے اور اس سلسلہ میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کریں ۔