امریکی شہر میامی سے بلیاں غائب ،وجہ سامنے نہ آسکی، شبہ میں جھاڑیوں سے ایک بارہ فٹ کا اژدھا پکڑا گیا

بدھ 13 اگست 2014 08:53

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) امریکا کے شہر میامی میں اچانک بلیاں غائب ہونا شروع ہوگئیں، تحقیقات ہوئیں توبارہ فٹ کا ایک اژدھا علاقہ میں پایا گیا، جسے پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپور ٹ کے مطابق کچھ عرصہ سے امریکا کے شہر میامی میں بلیاں غائب ہونا شروع ہوئیں مگر کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔ پولیس نے وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی توجھاڑیوں سے ایک بارہ فٹ کا اڑدھا پکڑا گیا، شبہ ہے کہ بلیوں کے غائب ہونے میں یہ اژدہا ملوث ہے۔ اژدہے کو پکڑ کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔