آزادی اور انقلاب مارچ میں جانی نقصان سے تحفظ کیلئے پولیس کو آتشیں اسلحہ دینے کا فیصلہ، پولیس کو لاٹھیاں ‘ ربٹی کی گولیاں‘ آنسو گیس اور بارہ بور پستول دیئے جائیں گے

بدھ 13 اگست 2014 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) آزادی اور انقلاب مارچ میں جانی نقصان سے تحفظ کیلئے پولیس کو آتشیں اسلحہ دینے کا فیصلہ پولیس کو لاٹھیاں ‘ ربٹی کی گولیاں‘ آنسو گیس اور بارہ بور پستول دیئے جائیں گے نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 اگست کو آزادی اور انقلاب مارچ کے موقع پر پولیس کو آتشی آسلحہ نہیں دیا جائے گا اور جڑواں شہروں میں پولیس آنسو گیس ‘ ربڑ کی گولیاں اور 12 بور پستول استعمال کرے گی یہ فیصلہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔