قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کولمبوپہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا

بدھ 13 اگست 2014 08:41

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کولمبوپہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔پہلے ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست کے بعد قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے گال سے کولمبوپہنچ گئی۔ قومی کرکٹرزآج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں ٹیمیں جمعرات سے سنہالیزاسپورٹس کلب میں مدمقابل ہوں گی۔

سری لنکا کودومیچزکی سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ اوپنرخرم منظورکی جگہ شان مسعود کوموقع مل سکتا ہے۔ گال ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ نے بیٹنگ لائن کوآڑے ہاتھوں لیا ہے اورغیرذمہ دارانہ بیٹنگ کرنیوالے بیٹسمینوں کوکارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ کیلئے اوپنرکرونا رتنے اورانیس سالہ فاسٹ بالربینورا فرنانڈوکواسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جیاوردھنے کیرئیرکا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے انہیں شانداراندازمیں رخصت کرنے کیلئے سنہالیزاسپورٹس کلب میں زوروشورسے تیاریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :