لاہور ہائی کورٹ نے سڑکوں سے غیر ضروری کنٹینر ہٹانے اور پنجاب بھر میں پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دے دیا

بدھ 13 اگست 2014 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)لاہور ہائی کورٹ نے سڑکوں سے غیر ضروری کنٹینر ہٹانے اور پنجاب بھر میں پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کا حکم دے دیا ،جسٹس سید افتخار حسین شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب کے ساتھ انھوں نے مذاکرات کیے جس میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ ماڈل ٹاون اور اس کے ارد گرد کی سڑکوں سے غیر ضروری کنٹینرز ہٹا دیے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کم سکیں تاہم سکیورٹی کے لیے ضروری کنٹینرز لگے رہیں گے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ آئی جی اور درخواست گزاروں کے وکلا کے درمیان مختصر وقت کے لیے مشاورت ہوئی اس لیے دیگر شہروں میں کنٹینروں کے متعلق بات چیت نہ ہوسکی۔ عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف،ڈی سی او لاہور اور تحریک انصاف کے وکلا کے بیان کے بعد حکم دیا کہ لاہو رمیں غیر ضروری کنٹینرز فوری طور پر سڑکوں سے ہٹا دیے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ہدایت کی کہ صوبے بھر میں پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پنجاب بھر کے ڈی سی اوز عدالتی حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے ہدایت کی کہ کنٹینرز ہٹانے کے معاملے پر آئی پنجاب اور درخواست گزاروں کے وکلا میں جن نکات پر اتفاق ہوا ہے اس کی تحریری رپورٹ بھی پیش کی جائے

متعلقہ عنوان :