زیارت ریزیڈنسی اصل شکل میں بحال‘ وزیراعظم کل افتتاح کریں گے،عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا گیا ہے جس کی تعمیر پر 15 کروڑ لاگت آئی

بدھ 13 اگست 2014 08:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف کل 14اگست کواصل حالت میں بحال کردہ قائد ریذیڈنسی کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرزیارت ریذیڈنسی کواصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، عمارت کی بحالی میں 15 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ زیارت ریذیڈنسی کو قومی اتحاداور قومی ورثے کے طورپر بحال کیاجائے گا۔

زیارت ریذیڈنسی کے افتتاح پرتمام قومی اورصوبائی قیادت وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں ملک دشمن عناصر نے زیات میں واقع قائد اعظم ریزیڈنسی پر 5 راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں قائد اعظم کی رہائش گاہ اور اس میں رکھا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حملہ آوروں نے مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو بھی شہید ہو گی۔

متعلقہ عنوان :