عوام کے منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ،شہبازشریف ،وزیراعظم کے خطاب پر عمران خان کا ردعمل غیر جمہوری رویے کی عکاسی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 13 اگست 2014 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے خطاب میں تمام تر حقائق قوم کے سامنے پیش کئے ہیں- وزیراعظم نے فراخدلی سے انتخابا ت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیاہے اور اسے قبول نہ کرنا غیر جمہوری رویے کی عکاسی ہے-انہو ں نے کہاکہ عمران خان کاغیر جمہوری ردعمل بہت سے سوالات چھوڑ گیاہے -عوام کے منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے - عوام نے مسلم لیگ(ن) کو مینڈیٹ دیاہے اوروہ اس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے -عوامی مینڈیٹ پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا۔