نجم سیٹھی نے انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کرنے پر لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانہ کی درخواست دائر کر دی

بدھ 13 اگست 2014 08:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)نجم سیٹھی نے انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کرنے پر لاہور کی سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانہ کی درخواست دائر کر دی۔نجم سیٹھی نے بیرسٹر عثمان غنی راشد کے توسط سے لاہور کے ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یاسر ندیم رضا کی عدالت میں ہرجانے کی درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کی جانب سے ہرجانے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران کان نے کسی بھی ثبوت کے بغیر مجھ پر دھاندلی کے الزامات عائد کئے اور میری کردار کشی کی۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے الزامات نے انکی اور انکے اہل خانہ کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لہذا عدالت عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کرئے۔