غزہ‘جنگ بندی میں مزید5 دن کی توسیع کردی گئی

جمعہ 15 اگست 2014 08:53

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)غزہ میں جنگ بندی میں مزید پانچ دن کی توسیع کردی گئی۔ یہ فیصلہ تین روزہ جنگ بندی کے اختتام سے کچھ دیر قبل کیاگیا۔ قاہرہ میں فلسطین اور اسرائیل کے حکام مذاکرات میں مصروف ہیں تاکہ غزہ کے بحران کا مستقل حل نکالا جاسکے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ سے پانچ راکٹ داغے گئے ان مبینہ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی راکٹ نہیں داغے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ چھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔