وفاقی وزیر داخلہ کا دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کا دورہ ۔وزیر داخلہ نے شاہراہ دستور مارگلہ روڈ،جناح ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے سمیت مختلف مقامات کے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

جمعہ 15 اگست 2014 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کا دورہ ۔وزیر داخلہ نے شاہراہ دستور مارگلہ روڈ،جناح ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے سمیت مختلف مقامات کے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جمعرات کے روز یوم آزادی اور لانگ مارچ کے حوالے سے شہر اقتدار میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر ایس ایس پی ساجد کیانی سمیت پولیس کے دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ نے چوہدری نثار نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی ہیں کہ شہرکی سکیورٹی انتظامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔انہوں نے اس موقع پر شہر میں ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کی ہدایت کی ہیں۔