برطانیہ میں برطانوی مسلمانوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی کیلئے بروشرز کی تقسیم

جمعہ 15 اگست 2014 08:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)برطانیہ میں ایسے بروشرز سامنے آ رہے ہیں جن میں برطانوی مسلمانوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے، یہ بروشرز سنٹرل لندن کے علاقے آکسفورڈ سٹریٹ میں تقسیم کیے گئے ہیں۔برطانوی اخبارسنڈے میل کی رپورٹ کے مطابق بعض لوگ جو مظاہرین کے سامنے کھڑے تھے کہہ رہے تھے کہ نئے دور کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بروشرز داعش کی حمایت کے حوالے سے تھے۔اس نوعیت کے بروشرز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراق اور شام میں خلافت قائم کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور لیف لٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہم ایک لاعلمی کا شکار رہے ہی، اب ہماری دھرتی کو باہم کاٹ دیا گیا ہے، ہمارے وسائل چرا لیے گئے ہیں، امت کو منتشر کر دیا گیا ہے اورعزتیں پامال ہیں۔تقسیم کیے گئے بروشرز میں کہا گیا ہے خلافت کا نظام دنیا بھر میں متعارف کرانا مسلمانان عالم کی ذمہ داری ہے۔

اس بروشرز میں سات اصول بیان کیے گئے ہیں، خلیفہ کی اطاعت کرے، برطانیہ کے مسلمان داعش کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف ہجرت کر کے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ انتہا پسندی کے خلاف سرگرم ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر قلیام غفار حسین کا اس سلسلے میں کہنا ہے ''ایسے بروشرز مکمل طور پر لاقانونییت ہے۔

متعلقہ عنوان :