بھارت،پھولن دیوی کے قاتل کو عمر قید کی سزا

جمعہ 15 اگست 2014 08:56

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)بھارت کی ایک عدالت نے مشہور ڈاکو اور بعد میں سیاستدان بننے والی پھولن دیوی کو قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 2001 میں پھولن دیوی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔دہلی کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے شیر سنگھ رانا کو پھولن دیوی کے قتل اور اقدام قتل کے الزام میں قصوروار ٹھہرایا تھا۔

شیر سنگھ رانا نے عدالت سے نرمی برتنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر عمر رسیدہ والدہ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

پھولن دیوی نے جرائم کا راستہ چھوڑ کر سیاست میں حصہ لیا اور وہ 38 سال کی عمر میں بھارت کی سب سے زیادہ مشہور سیاست دان بن گئیں۔

نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی پھولن دیوی کو اس وقت پورا بھارت جاننے لگا جب سنہ 1981 میں انھوں نے اپنے ساتھ ہونے والی اجتماعی جنسی زیادتی کا بدلہ لینے کے لیے ویلنٹائن ڈے پر اونچی ذات کے 22 افراد کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔انھوں نے خود کو سنہ 1983 میں حکام کے حوالے کر دیا اور وہ فروری سنہ 1994 تک جیل میں رہیں۔اس کے دو سال بعد وہ پارلیمان کے ایوان زیریں کی رکن بن گئیں تھیں۔پھولن دیوی پر مشہور فلم بینڈٹ کوئن بنی تھی۔

متعلقہ عنوان :