ہیلری کلنٹن نے اوبامہ سے اختلافات کی تردید کر دی،کتاب کی تقریب رونمائی کے دوران اپنے سابق باس کو گلے لگاؤں گی،سابق امریکی وزیر خارجہ

جمعہ 15 اگست 2014 08:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء ) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صدر براک اوباما سے اختلافات کی تردید کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ریاست میسا چیوسٹس کے جزیرے مارتھاز وائن یارڈ میں اپنی کتاب ''ہارڈ چوائسز'' کی دستخط کی تقریب کے دوران بات چیت کرتے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہمارے درمیان دوستوں کی طرح اختلاف رائے ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ کتاب کی رونمائی کی تقریب کے دوران اپنے سابق باس کو گلے لگائیں گی۔ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور صدر براک اوباما کے درمیان خارجہ پالیسی پر اختلافات کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن دونوں جانب سے ان کی تردید کی جاتی رہی ہے۔