قائداعظم کی زیارت ریزیڈنسی 14کروڑ کی لاگت سے بحال،وزیراعظم نے افتتاح کردیا، 15جون 2013ء کو تخریب کاروں نے اسے تباہ کردیا تھا

جمعہ 15 اگست 2014 08:48

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ قائد اعظم ریذیڈنسی کا افتتاح کر دیا ۔قائد اعظم ریذیڈنسی کو 15 جون2013 کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔وزیر اعظم ،وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر ریذیڈنسی کی تعمیر نو کی گئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے120 کلو میٹر واقع قائد اعظم ریذیڈنسی کا تعمیر نو کے بعد افتتاح کیا ۔

وزیر اعظم کی قائدا عظم ریذیڈنسی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔وزیر اعظم نے ریذیڈنسی پر پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سنیٹر پرویز رشید،وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک ،مولانا عبد الغفور حیدری،بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی ،میرحاصل بزنجو،سینئر صوبائی وزیر ثناء اللہ زہری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کے بعد وزیر اعظم کو زیارت ریذیڈنسی کی تعمیر نو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا ۔قائد اعظم ریذیڈنسی کو15 جون2013 کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد12 مارچ2014 کو اسے اصل شکل میں بحال کر کے اس پر فضاء مقام کو قومی ورثہ قرار دے دیا گیا ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ زیارت ریذیڈنسی کی تعمیر مدت ریکارڈ میں ہوئی ۔

ریذیڈنسی پر14 کروڑ کی لاگت آئی ہے اس میں کمروں کی تعداد8 ہے۔ریذیڈنسی پر تزئین و آرائش کا تمام کام لکڑی سے کیا گیا ۔وزیر اعظم نے قائد اعظم ریذیڈنسی کی تعمیرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اصل شکل میں بحال کرنے پر حصہ لینے والے کاریگروں کو مبارکباد بھی دی ۔افتتاح کے بعد وزیرا عظم نے زیارت ریذیڈنسی کا افتتاح 12 اگست2014 کو ہونا تھا تاہم12 اگست کے بعد اس کا افتتاح جشن آزادی کے موقع پر کیا گیا ۔قائد اعظم نے اپنی علالت کے آخری دو ماہ10 دن اسی جگہ پر قیام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :