فضائی آلودگی ،چین کی شہریوں کو پیدل چلنے ، سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت

جمعہ 15 اگست 2014 08:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء ) چین نے ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اپنے شہریوں پر پیدل چلنے اور سائیکل استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سال اپریل میں ملک کے ماحول کے تحفظ سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی تھی جس کے تحت چینی شہریوں کے لیے ماحول کا تحفظ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے اس حوالے سے خاص رویہ اپنانے کے بارے میں رہنما اصول جاری کیے ہیں جو ملک میں فضائی آلودگی اور ماحول کو ہونے والا نقصان کم کرنے میں معاون ہوں گے۔

(جاری ہے)

چینی حکومت نے ملک میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران ہونے والی تیز رفتار معاشی ترقی کی وجہ سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے کے حوالے سے عوام کی شمولیت کو اہم قرار دیا ہے۔ چین کی ماحولیات کی وزارت کی ویب سائٹ پر بدھ کو آٹھ طرح کے رویوں کا ذکر کیا گیا ہے جں میں کوڑا کرکٹ کو نہ جلانا اور آتش بازی کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔ حکام کی طرف سے اپریل میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق چین کے دارالحکومت میں 31 فیصد ماحولیاتی آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہے ، جبکہ 22.4 فیصد کوئلہ جلانے سے اور 18.1 فیصد صنعتوں کی وجہ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :