لاہور، گھر سے2خواتین سمیت 3افراد کی ملنے والی نعشیں پولیس کے لئے معمہ بن گئیں

جمعہ 15 اگست 2014 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)قتل یا خودکشی لاہور ڈیفنس میں گھر سے2خواتین سمیت 3افراد کی ملنے والی نعشیں پولیس کے لئے معمہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس میں ایک گھر سے پولیس کو3لاشیں ملی ہیں جن کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس کو دی پولیس کے مطابق لاشیں ایک مرد اور2خواتین کی ہیں جن کی ابھی شناخت نہ ہوسکی ہے،مرد کی لاش کے قریب سے پستول بھی برآمد کرلیاگیاہے تاہم پولیس ابھی تحقیقات کر رہی ہے کہ واقعہ قتل کا ہے یا پھر خودکشی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :