خواب دیکھا ہے اس کے مطابق ملک میں جمہوریت کو درپیش خطرہ ٹل گیا ،منظور وسان

جمعہ 15 اگست 2014 08:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء ) وزیرجیل خانہ جات سندھ منظور وسان کہتے ہیں کہ انہوں نے 13 اور 14 اگست کی رات جو خواب دیکھا ہے اس کے مطابق ملک میں جمہوریت کو درپیش خطرہ ٹل گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 14اگست سے پہلے اور آج کے حالات میں نمایاں فرق آچکا ہے۔ انہوں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب جو خواب دیکھا ہے اس کے مطابق جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا اور اس کو درپیش خطرہ ٹل گیاہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل منظور وسان نے کہا تھا کہ اگست کے مہینے میں کئی گرفتاریاں ہوسکتی ہیں اور اگست کے آخر تک پرویز مشرف باہر چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :