حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ اور احتجاجی دھر نا آج اٹھارویں روز میں داخل ہوگیا

جمعرات 4 ستمبر 2014 08:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4ستمبر۔2014ء)حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ اور احتجاجی دھر نا آج اٹھارویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ کئی بڑے شہر میں عوام اور تاجر برادری حکومت اور احتجاجیوں سے سخت ناخوش ہیں کیونکہ کاروبار مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں اور عوام مارکیٹوں کا رخ بھی نہیں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

بڑے تاجروں سے لیکر چھوٹے تاجر اور عوام بھی احتجاجیوں اور حکومت سے سخت ناخوش ہے کیونکہ اس اجتماع سے دھرنے کی وجہ سے کاروبار مکمل طور پر بند ہے اور چھوٹے کاروبار دعا کررہے ہیں کہ تو یہ حکومت چلی جائے اور یہ احتجاجی چلے جائیں تا کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکلے اور ہم کاروبار کی طرف دھیان دیں ۔

اسلام آباد کی کئی مارکیٹیں بند ہونے پر چھوٹے تاجر پریشان اور سارادن گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں اورکئی لوگ تو کہتے ہیں کہ ہمارے گھروں میں لڑائی پڑ گی ہے آپ سارا دن گھر سے باہر رہے اور کیا کر کے آئے ہمیں تو پیسہ چاہیے انہوں نے بتایا کہ وہ پیسہ کہاں سے لائیں جبکہ پورے ملک کی مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں۔